کاروار:19؍ جون (ایس اؤ نیوز) 18جون کو اعلان کردہ کرناٹکا پی یوسی دوم امتحانات کے نتائج میں ریاست میں چوتھے مقام پر فائز اترکنڑا ضلع اس مرتبہ 74.33فی صد نتائج کے ساتھ ریاست میں پانچویں مقام پر پہنچاہے۔
اترکنڑا ضلع سال 2020-21میں 80.97نتائج کے ساتھ ریاست بھر میں چوتھے مقام پر تھا ،رینکنگ فہرست میں نچلے درجے پر رہنے والا وجئےپورا ضلع اس مرتبہ 77.14فی صد کے ساتھ اترکنڑا ضلع سے آگے نکل گیا ہے اور اترکنڑا ضلع کے نتائج کی شرح میں کمی ہونے کی وجہ سے نچلے مقام پر آیاہے۔
ضلع میں کل 13،929نئے طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 10،353طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ اعلان کردہ نتائج میں اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے بازی مارتےہوئے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوئی ہیں۔ضلع میں شعبہ کامرس اور آرٹس کا نتیجہ بہت بہتر رہاہےاور دیہی طلبا سے زیادہ شہری علاقےکے طلبا نے بہتر نتائج درج کئے ہیں۔
ضلع کورگ سال 2020میں ریاستی سطح پر تیسرے رینک پر تھا اور اترکنڑا ضلع سے اوپر تھا ۔ امسال وہ چھٹویں مقام پر پہنچ گیا ہے یعنی اترکنڑا ضلع سے بھی نیچے چلاگیا ہے تو اس مرتبہ اترکنڑا ضلع کا نتیجہ کم ہواہے تو کوئی اس کی اہم وجہ نہیں ہے ، نتائج کی شرح میں کمی بیشی کا ہونا فطری ہونے کا خیال ظاہر کرتےہوئے محکمہ پی یو تعلیمات عامہ کے نائب ڈائرکٹر ہنومنتپا نٹور نے نتائج کا دفاع کیا ہے۔
اترکنڑا ضلع میں اس مرتبہ اعلان کردہ پی یو سی کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ضلع میں نئے اور پرانے سمیت کل 15،317 طلبا امتحانات میں شریک ہوئےتھے۔ جن میں سے 77.18فی صد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ صرف 62.74طلبا ہی کامیاب ہوئےہیں ،دیہی اور شہری طلبا کی بات کریں تو نتائج کی شرح میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔ دونوں علاقوں میں فی کس 62 فی صد نتیجہ درج ہواہے۔ شعبہ کامرس میں سب سے زیادہ طلبا امتحان لکھےتھے ۔شعبہ کامرس اور سائنس میں زیادہ طلبا کامیاب ہوئےہیں۔
یلاپور کی پوروی ضلع میں ٹاپ : یلاپور کے وائی ٹی ایس ایس پی یوکالج کی ایس کے پوروی نے 99.17فی صد نتیجہ درج کرتےہوئے ضلع بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ انگریزی میڈیم سے کامیاب پوروی نے انگریزی مضمون میں 96اور سنسکرت میں 99نمبرات حاصل کی ہے۔ بقیہ مضامین میں 100کو 100نمبرات حاصل کرتےہوئے کل 595نمبرات سے ضلع میں پہلا رینک پایا ہے۔ ہوناور ایس ڈی ایم پی یوکا لج کے متعلم امیت اُلّاس پائی 98.83فی صد(593نمبرات)کے دوم اور سرسی ایم ای ایس پی یوکالج کی دیپتی سبرائے بھٹ 98.67فی صد(592نمبرات) کے ساتھ سوم مقام پائے ہیں۔ یہ تینوں طلبا شعبہ سائنس میں امتحان لکھے تھے۔ اسی طرح ضلع میں شعبہ کامرس میں 98.33فی صد اور شعبہ آرٹس میں 97.33فی صد اعلیٰ ترین نمبرات سے کامیابی پائے ہیں۔
ضلع کا کل نتیجہ (نئے طلبا ): شعبہ امتحانات میں شریک طلبا کامیاب شرح
آرٹس 4034 2600 64.45فی صد
کامرس 5964 4667 78.2فی صد
سائنس 3927 3086 78.58فی صد
شعبہ آرٹس کے ٹاپر :
نام کالج اور مقام کامیابی کی شرح
1۔ارپیتا وینکٹ رمن نائک سرکاری پی یوکالج بیلُّور ،سرسی 97.33فی صد
2۔مسکان نواب خان انجمن پی یوکالج فورویمن ، بھٹکل 96.67فی صد
3۔کمار وگھنیشور شانبھاگ جنتا ودیا لیہ پی یو کالج ، کڈتوکا 96.33فی صد
شعبہ کامرس کے ٹاپر:
1۔انجنا شنکر ہیگڈے ایم ای ایس پی یوکالج ، سرسی 98.33فی صد
2۔بھرم رامبیکا لکشمی کانت گاؤنکر سینٹ جوسف کامرس پی یوکالج ، کاروار 98.17فی صد
3۔ششانک گوپال کرشنا سبھاہت وائی ٹی ایس ایس پی یو کالج ، یلاپور 98.17فی صد
شعبہ سائنس کے ٹاپر:
1۔پوروی ایس کے وائی ٹی ایس ایس پی یوکالج، یلاپور 99.17فی صد
2۔امیت اُلاس پائی ایس ڈی ایم پی یوکالج ، ہوناور 98.83فی صد
3۔دیپتی سبرائے بھٹ ایم ای ایس پی یوکالج ، سرسی 98.67فی صد